خمس سادات کو بھی دے سکتےہیں۔
سوال
کیا خمس سادات اور عزیز واقارب کو دے سکتے ہیں؟
جواب
خمس کا حکم زکوٰۃ کے مال والا نہیں ہے ، لہٰذا، والدین ، اولاد، دوست احباب عزیزواقارب اور سادات میں سے جو بھی محتاج اور ضرورت مند ہوں ان کو خمس دے سکتےہیں ، اسی طرح اگر خود محتاج ہوتو خود بھی لے سکتا ہے۔
چنانچہ بدائع میں ہے:
خمس الغنيمة في الكل لا يشترط في شيء منه شرائط الزكاة ويجوز دفعه إلى الوالدين، والمولودين الفقراء كما في الغنائم ويجوز للواجد أن يصرف إلى نفسه إذا كان محتاجا ولا تغنيه الأربعة الأخماس
(بدائع الصنائع، كتاب الزكاة،فصل حكم المستخرج من الأرض،ج:2،ص:67)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
حوالہ: زکات