میت پر جنازہ پڑھنے میں سب سے زیادہ حق کس کو ہے؟
سوال
اس بارے میں شرعی رہنمائی درکار تھی کہ نماز جنازہ میں میت پر جنازہ پڑھنے کا زیادہ حق کس کو ہے، محلے کے امام کو یا ولی کو؟
جواب
نماز جنازہ میں امامت کا سب سے زیادہ حق مسلمانوں کے خلیفہ کو ہے، پھر قاضی کو، پھر امام جمعہ کو، پھر محلے کی مسجد کے امام کو، پھر ولی کو۔ محلے کی مسجد کے امام کو ولی پر مقدم کرنا مستحب ہے، جبکہ وہ امام ولی سے افضل ہو، ورنہ ولی ہی بہتر ہے۔
علامہ ابراہیم حلبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
و الاولی بالاقامۃ فیھا السلطان، ثم القاضی، ثم امام الجمعۃ، ثم امام الحی، ثم الولی علی ترتیب الارث
ترجمہ: نماز جنازہ قائم کرنے کا زیادہ حقدار سلطان ہے، پھر قاضی، پھر امام جمعہ، پھر محلے کی مسجد کا امام، پھر وراثت کی ترتیب کے اعتبار سے ولی۔ (غنیۃ المستملی، فصل فی الجنائز، صفحہ 503، مطبوعہ: کوئٹہ)
فقط واللہ اعلم
حوالہ: جنائز