فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

کپاس خریدنے کے بعد کئی سال تک رقم نہیں دی تو اب کس حساب سے دیگا؟

فتویٰ نمبر 909202610014 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

کپاس خریدنے کے بعد کئی سال تک رقم نہیں دی تو اب کس حساب سے دیگا؟

سوال
زید آج سے تقریبآ 50 سال پہلے بیوپار کا کاروبار کرتا تھا تو اس نے متعدد کاشت کاروں سے دو دو تین تین پانچ پانچ من کپاس خریدی اور ترتیب یہ ہوتی تھی کہ ساری اکٹھی فروخت کر کے رقم ادا کیا کرتا تھا اس دوران ایک بڑے کاشتکار سے بہت زیادہ مقدار میں کپاس کا سودا کیا اور کہا کہ میں صبح اٹھا لوں گا لیکن کاشتکار نے پیشگی رقم کا مطالبہ کرکے پوری رقم وصول کر لی اور کہا کہ صبح اپنی کپاس اٹھا لینا لیکن اس کاشتکار نے راتوں رات کسی اور کو کپاس فروخت کر کے اٹھوالی اور صبح ٹال مٹول کر کے کچھ عرصہ بعد مکر گیا وہ چونکہ ایک بڑا آدمی تھا اسلئے اس سے رقم واپسی ناممکن تھی ۔ لیکن جو چھوٹے کاشتکار تھے زید انہیں بھی کاروباری خسارے کی وجہ سے رقم نہ دے سکا اور اب آکر زید نے اپنے ورثاء کو وصیت کی کہ ان کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی کریں اور حال ہی میں زید کا انتقال ہوچکا ہے۔ اب ورثاء رقم دینے کیلئے تیار ہیں اب ورثاء اس وقت یعنی پچاس سال پہلے والی قیمت دینا چاہتے ہیں جو اس وقت طے ہوئ تھی جبکہ کاشتکاروں کا مطالبہ موجودہ قیمت کا ہے، لہٰذا اس بارے میں شرعی راہنمائی مطلوب ہے ۔
جواب
اگر کپاس کا سودا کرتے وقت نرخ کا تعین ہوچکا تھا تو اب اسی نرخ کے حساب سے ادائیگی لازم ہے، کپاس کے موجودہ نرخ کے حساب سے ثمنوں کا مطالبہ کرنا غلط ہے؛ کیونکہ قبضہ کے بعد کپاس مشتری کی ملک ہوچکی ہے۔فروخت کنندگان مقررہ نرخ کے حساب سے قیمت کے حقدار ہیں۔  واذا وجدا (ای:الایجاب والقبول) لزم البیع بلاخیارٍ۔ (الدرالمختارمع الشامیہ ،جلد:۴،صفحہ:۵۲۸، کتاب البیوع،  مایبطل الایجاب سبعۃ، ط:ایچ ایم سعید، کراچی) وامّا حکمہٗ فثبوت الملک فی المبیع للمشتری۔(الخ) (ہندیہ، جلد:۳،صفحہ:۳، البیوع، الباب الأول فی تعریف البیع ورکنہ وشرطہ وحکمہ، ط:رشیدیہ، کوئٹہ) فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: بیوع