جائز وصیت پر عمل کرنا لازم ہے۔
سوال
’’ ایک تہائی ترکہ سے کم کی جائز وشرعی وصیت پر عمل کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ورثاء وصیت پر عمل نہ کریں تو کیا وہ مجرم ہوں گے۔؟
جواب
جائز وصیت کو پورا کرنا ورثاء پر لازم ہے جائز وصیت کو پورا نہ کرنے کی صورت میں ورثاء گناہ گار ہوں گے کیونکہ وصیت کو پورا کرنا میت کا حق ہے اور اس کا حکم نص قطعی قرآن مجید میں ہے ، لہذا جو بھی میت کے حق کو ترک کرے گا وہ گناہ گار ہوگا۔
لقولہ تعالیٰ : ’’من بعد وصیت یوصی بھا او دین غیر مضار۔(النساء:11)
وفی السراجی: ’’تعلق بترکت المیت حقوق اربعۃ مرتبۃ الاول یبداء بتکفینہ وتجییزہ من غیر تبذیر ولا تفتیر ثم تقضی دیونہ من جمیع مابقی بعد الدین ثم یقسم الباقی بین ورثتہ۔
(السراجی فی المیراث صفحہ نمبر 4تا 6 ، وھکذا فی الھندیہ، کتاب الفرائض)
فقط واللہ اعلم
حوالہ: وصیت