24 کنال 16 مرلے زمین کی شرعی تقسیم کا مکمل حساب
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی فوت ہوگیا ہے۔ ورثاء میں ایک بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ترکہ میں ۲۴ کنال ۱۶ مرلے زمین ہے۔ ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔
جواب
مسئلہ8
میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بیوہ ----- بیٹی -------بیٹا------- بیٹا-------- بیٹا
1 --------1--------- 2--------- 2--------- 2
برتقدیر صحت واقعہ صورت مسئولہ میں بعد ادائے قرض و وصیتِ جائزہ مرحوم كا کل ترکہ8حصے ہو کر حسبِ تفصیل بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔
اس تفصیل کے مطابق اگر ترکہ 496 مرلے ہوتو بیوہ کو 62مرلہ، بیٹی کو 62مرلہ اور ہر بیٹے کو 124 مرلے ملیں گے۔
فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض