فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

مسجد اور نئی عمارت کے درمیان گلی ہو تو اقتداء کا شرعی حکم

فتویٰ نمبر 522202610313 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

مسجد اور نئی عمارت کے درمیان گلی ہو تو اقتداء کا شرعی حکم

سوال
ہماری مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی نمازیوں کی تنگی کی وجہ سے توسیع کے ارادہ سے زمین خریدی ہے، حال یہ ہے کہ مسجد اور نئے پلاٹ کے درمیان میں گلی (شارع عام) ہے۔ آیا ہم گراؤنڈ فلور کے اوپر کی منزل میں پُل بنا کر دونوں کو ملا دیں تو نئی عمارت میں اقتداء کرنا درست ہوگا یا نہیں؟ نوٹ: عمارت کی ترتیب یوں ہے کہ قبلہ رُخ پہلے مسجد، پھر راستہ، پھر نئی عمارت ہے۔
جواب
واضح رہے کہ مقتدیوں کی نماز کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ امام و مقتدیوں کا مکان ایک ہو، خواہ حقیقۃً یا حکماً، حقیقۃً تو اس طرح کہ مسجد مکان واحد کے حکم میں ہے۔ اور حکماً کی صورت یہ ہے کہ دونوں کا مکان حقیقۃً تو مختلف ہولیکن دونوں میں اتصال ہو۔  لہٰذا نئی خریدی گئی عمارت اور مسجد کو بذریعہ پُل ملادیا جائے اور بوقت ادائیگیِ نماز مسجد بھر جانے کے بعد پُل میں نمازی صف بنانے کے بعد نئی عمارت میں صفیں بنا کر اقتداء کریں گے تو اقتداء درست ہوجائے گی۔ لیکن اگر پُل میں نمازی کھڑے نہ ہوئے اور نئی عمارت میں کھڑے ہوگئےتو نئی عمارت میں موجود مقتدیوں کی اقتداء درست نہ ہوگی۔لما في بدائع الصنائع: (ومنها) - اتحاد مكان الإمام والمأموم۔۔۔ لو كان بينهما طريق عام يمر فيه الناس أو نهر عظيم لا يصح الاقتداء؛ لأن ذلك يوجب اختلاف المكانين عرفا مع اختلافهما حقيقة فيمنع صحة الاقتداء۔۔۔ فإن كانت الصفوف متصلة على الطريق جاز الاقتداء؛ لأن اتصال الصفوف أخرجه من أن يكون ممر الناس فلم يبق طريقا بل صار مصلى في حق هذه الصلاة (كتاب الصلاة ، فصل شرائط أركان الصلاة 1/ 145 ط: دار الكتب العلمية) فقط واللہ اعلم
حوالہ: نماز