فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

خفیہ نکاح کے بعد اعلانیہ نکاح کرنا اور چھ ماہ سے قبل بچے کی پیدائش کی صورت میں نسب کس سے ثابت ہوگا

فتویٰ نمبر 428202610290 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

خفیہ نکاح کے بعد اعلانیہ نکاح کرنا اور چھ ماہ سے قبل بچے کی پیدائش کی صورت میں نسب کس سے ثابت ہوگا

سوال
من مقرنے والدین سے چھپ کر ایک عورت سے نکاح کرلیا تھا، پھر والدین نے دوسرا نکاح برادری کی لڑکی سے وٹہ سٹہ میں کردیا۔ پھر خاندان والوں کو پہلے نکاح کا علم ہوگیا تو میں نے برادری کی موجودگی میں اعلانیہ نکاح کیا، جس کے تقریباً پانچ ماہ بعد بچہ پیدا ہوگیا۔ اب بعض اعتراض کرتے ہیں کہ یہ بچہ حلالی نہیں ہے، آیا ان کی یہ بات درست ہے؟
جواب
خفیہ نکاح کے بعد اعلانیہ نکاح کرنے کی شرعاً گنجائش ہے، اس سے سابقہ نکاح پر فرق نہیں پڑتا۔ یہ بچہ شرعاً ثابت النسب ہے سائل کا ہی شمار ہوگا۔عورت جس کے نکاح میں ہو بچہ اس کاہی شمار ہوتا ہے جب تک کہ خاوند اس کا انکار نہ کرے او رانکار کی صورت میں بھی لعان کے عمل کے بعد بچے کا نسب اس سے منقطع ہوتا ہے۔   لما في الدر المختار:  (ويثبت النسب) احتياطا بلا دعوة (وتعتبر مدته) وهي ستة أشهر (من الوطء، فإن كانت منه إلى الوضع أقل مدة الحمل) يعني ستة أشهر فأكثر (يثبت) النسب (الدر مع الرد، كتاب النكاح، باب المهر، مطلب في النكاح الفاسد، 3/ 134 ط:دار الفكر)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: نکاح