فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا شرعی طریقہ: بیوہ، چھ بیٹوں اور آٹھ بیٹیوں کا حصہ

فتویٰ نمبر 319202610259 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا شرعی طریقہ: بیوہ، چھ بیٹوں اور آٹھ بیٹیوں کا حصہ

سوال
سائل حبيب اللہ کے ورثاء میں ایک بیوی، چھ بیٹے اور آٹھ بیٹیاں ہیں۔ میرے والدین ، میری دو بیویاں پہلے وفات پاچکی ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ میرے پاس تقریباً تین کڑور روپے کی رقم ایسی ہے جو میں اپنے ان ورثاء میں وراثت کے ضابطہ سے تقسیم کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی میرے پاس اپنے گزر بسر کیلئے کافی ہے ۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ یہ رقم میں وراثت کے ضابطہ سے تقسیم کرو تو ہر بیٹے ، بیٹی، اور بیوہ کے حصہ میں کتنی رقم آئے گی؟
جواب
مسئلہ8/160 مضروب20 ترکہ 3،00،00،000  میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  بیوہ ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹی ۔بیٹا ۔بیٹا ۔بیٹا ۔بیٹا ۔بیٹا ۔بیٹا  1۔ 7 20۔ 7۔ 7۔ 7۔ 7۔ 7۔ 7۔ 7۔ 7۔ 14۔ 14۔ 14۔ 14۔ 14۔ 14 آپ یہ جائیداد کل ایک سو ساٹھ ( 160) حصے کر کے حسب تفصیل بالا تقسیم کردیں۔ ہر ایک کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔ اس ضابطہ کے مطابق مذکورہ رقم میں سے ہر ایک کے حصہ میں آنے والی رقم درج ذیل ہے۔ :  بیوہ : 37,50,000۔(سینتیس لاکھ پچاس ہزار روپے) فی بیٹی : 13,12,500۔(تیرہ لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپے) فی بیٹا: 26,25,000۔(چھبیس لاکھ پچاس ہزار روپے)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض