فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

گن پوائنٹ پر دو طلاق دلوانے کے بعد عدت میں رجوع کا حکم: نکاح برقرار ہے یا نہیں؟

فتویٰ نمبر 319202610253 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

گن پوائنٹ پر دو طلاق دلوانے کے بعد عدت میں رجوع کا حکم: نکاح برقرار ہے یا نہیں؟

سوال
سائل کی پہلی بیوی فوت ہوگئی تھی تو میں نے دوسری شادی ایک بیوہ سے کی، جس کے گواہوں میں میرا بیٹا بھی تھا۔ پھر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس نے گن پوائنٹ پر مجھ سے عظمی کو زبانی دو بارلفظِ طلاق کہلوا لیے ۔ پھر ہفتہ کے اندر ہم نے دوبارا رجوع کرلیا۔ آیا اب ہمارا نکاح باقی ہے؟ نوٹ: اس واقعہ کے علاوہ کبھی کوئی طلاق نہیں دی تھی، نہ زبانی اور نہ ہی تحریری۔
جواب
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت  پر دو طلاق رجعی واقع ہوچکی ہیں۔پھر عدت کے اندر رجوع کرلینے سے نکاح بحال ہوچکا ہے۔ تاہم مستقبل میں سائل  کے پاس صرف ایک طلاق دینے کا اختیار ہے۔باقی بیٹے کا متذکرہ بالا حرکت کرنا سخت کبیرہ گناہ ہےاور والد کی نافرمانی ہے، جس پر اسے سچے دل سے نادم ہوکر والدین پھر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے،ورنہ آخرت میں سخت جوابدہی ہوسکتی ہے۔ لما فی المبسوط للسرخسيؒ:  وإذا طلقها واحدة أو ثنتين فهو يملك الرجعة ما لم تنقض العدة  (كتاب الطلاق، 6 / 13 ط: دار المعرفة)  ولما في الفتاوى الهندية:  وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو  لم ترض كذا في الهداية  (كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، 1/ 470 ط:دارالمعرفة)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: طلاق