تیسری طلاق کال پر دینے کے بعد شوہر کا انکارکرنا
سوال
میرے والد نے میری والدہ مسماۃ کو پہلے دو طلاقیں دے دیں تھیں، پھر رجوع کرلیا تھا، پھر اب مجھے بذریعہ کال پر گواہ بنا کر تیسری طلاق دے دی۔لیکن اب والد انکار کررہے ہیں۔ اب شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں اگر والدہ کو بیٹے کی بات پر یقین ہے تو اس کیلئےاب اپنے شوہر خضر حیات خان کے ساتھ آباد ہونا شرعاً جائز نہیں ہے، لیکن چونکہ شوہر اس کا منکر ہے، اس لئے جب تک وہ طلاق کا اقرار نہ کرلے یا بذریعہ خلع یا عدالت علیحدگی کی ڈگری لےلی جائے، تب تک ظاہرہ اختر عدت گزار کر آگے نکاح نہیں کرسکتی۔
لما في تبيين الحقائق:
والمرأة كالقاضي لا يحل لها أن تمكنه إذا سمعت منه ذلك أو شهد به شاهد عدل عندها
(التبيين مع حاشية الشلبي، كتاب الطلاق، باب الطلاق ضربان، 2/ 198 ط: المطبعة الكبرى الأميرية)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
حوالہ: طلاق