فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

ثالث (فیصل) کو معزول کرنے اور غیر موجود فریق کی عدمِ حاضری میں فیصلہ سنانے کا شرعی حکم

فتویٰ نمبر 307202610222 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

ثالث (فیصل) کو معزول کرنے اور غیر موجود فریق کی عدمِ حاضری میں فیصلہ سنانے کا شرعی حکم

سوال
درج ذیل باتوں کا جواب مطلوب ہے: ۱۔ کسی تنازع میں فریقین کا کسی کو ثالثی و فیصل مقرر کرلینے کے بعد کوئی فریق فیصل کو معزول کرسکتا ہے یا نہیں؟ ۲۔ ایسے فیصل اگر کسی فریق کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
۱۔ فیصل کے فیصلہ کرنے سے پہلے ہر فریق کو شرعاً اختیار حاصل ہے کہ وہ فیصل کو معزول کرسکتا ہے۔ لیکن اگر فیصل نے فیصلہ سنا دیا تو اس کے بعد کسی فریق کا اس کو معزول کرنا مفید نہ ہوگا، بلکہ اس کا فیصلہ فریقین کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ مجلة الأحكام العدلية:  لكل من الطرفين عزل المحكم قبل الحكم  (الكتاب السادس عشر: في القضاء، الباب الرابع: في بيان المسائل المتعلقة بالتحكيم، رقم المادة 1847، ص: 376 ط: نور محمد كتب خانه)  درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:  فكما أنه لا يبطل حكم القاضي بعزله بعد الحكم فلا يبطل حكم المحكم أيضا كما أن حكم المحكم لم يكن أدنى من الصلح الذي يعقده الطرفان وحيث لا يجوز لأحد الطرفين الرجوع عن الصلح بعد تمامه  (الكتاب السادس عشر: في القضاء، الباب الرابع: في بيان المسائل المتعلقة بالتحكيم، رقم المادة: 1847، 4/ 700 ط: دار الجيل)  ۲۔ کسی فریق کی عدمِ موجودگی میں فیصل کا فیصلہ سنانا قضاء علی الغائب ہے، جو کہ شرعاً نافذ العمل  نہیں ۔  درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:  لا يجوز الحكم على الغائب ما لم يكن نائبه حاضرا  (الكتاب السادس عشر: في القضاء، الباب الرابع: في بيان المسائل المتعلقة بالتحكيم، رقم المادة: 1617 4/ 182 ط: دارالجيل)/ 182 ط: دارالجيل) فقط واللہ اعلم
حوالہ: قضاء و اِفتاء