فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

مرحومہ کے ترکہ کی تقسیم

فتویٰ نمبر 307202610211 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

مرحومہ کے ترکہ کی تقسیم

سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بہن کا انتقال ہوچکا ہے۔ مرحومہ کے ورثاء میں شوہر، ایک حقیقی بھائی، ایک حقیقی بہن اور ایک ماں شریک بہن ہیں۔ مرحومہ کی کوئی اولاد نہ تھی۔ نیز اس کے والدین زندگی میں ہی وفات پاگئے تھے۔ہر ایک شرعی حصہ بتا دیں۔جزاک اللہ خیرا۔
جواب
مسئلہ6/18 مضروب3 (متوفیہ) میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  شوہر۔ بھائی۔حقیقی  بہن ۔ماں شریک بہن 3۔ 2 ۔1 9 ۔4۔2 ۔3   بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد از ادائے قرض و وصیتِ جائزہ مرحومہ کا کل ترکہ 18حصے ہو کر حسبِ تفصیلِ بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔ أما أولاد الأم فأحوال ثلاث: السدس للواحد ۔الخ (السراجي، باب معرفة الفروض، ص10 ط:مكتبة العلم)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض