کیا چالیس دن الگ رہنے سے طلاق ہوجاتی ہے؟
سوال
میرے پانچ بچے ہیں، رمضان میں شوہر نے ایک طلاق دی تھی ، پھر بعد میں دوبارا نکاح کرکے آباد ہوگئے تھے۔ پھر لڑائی ہوئی تو میں اپنے میکے آگئی، اب تقریباً چار ماہ ہورہے ہیں۔ کسی نے کہا ہے کہ اگر زوجین چالیس دن جدا رہیں تو ایک طلاق ہوجاتی ہے۔ آیا یہ سچ ہے؟ نیز ہم نیا نکاح کئے بغیر اکھٹے رہ سکتے ہیں ؟
جواب
طلاق يا تفریقِ شرعی کے بغیرمحض زوجین کے الگ رہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ، خواہ کتنا ہی عرصہ جدارہیں۔
لما فی الدر المختار:
وركنه لفظ مخصوص
قال ابن عابدينؒ: (قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية
(الدر مع الرد، كتاب الطلاق، 3/ 230 ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
حوالہ: طلاق