موذن کا اذان سے پہلے نعت پڑھنا اور اذان کے بعد بیٹھنے کا شرعی حکم
سوال
موذن ہر ہفتے میں تین دن عشاء کی اذان سے پہلے نعت ضرور پڑھتا ہے۔ نیز اذان دینے کے بعد امام کے پیچھے اپنی جگہ پر بیٹھنے کے بجائے پچھلی صفوں میں بیٹھ جاتا ہے اور پھراقامت کے وقت آتا ہے تو اس کی جگہ پر کوئی بیٹھا ہو تو اس کو اٹھنا پڑتا ہے۔
برائے مہربانی مذکورہ دونوں باتوں کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ اذان دینے کے بعد موذن کہا بیٹھے؟
جواب
۱۔ شریعت میں عشاء کی اذان سے پہلے نعت پڑھنا ثابت نہیں ہے، اس لئے اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
۲۔ نمازیوں کو چاہیے کہ وہ موذن کی جگہ کو چھوڑ کربیٹھا کریں ، لیکن اگر کوئی دوسرا آدمی وہاں آکر بیٹھ جاتا ہے تو اس جھگڑے سے بچنے کیلئے موذن کو چاہیے کہ وہ کسی دوسری جگہ پر بیٹھ جایا کرے۔
صحيح ابن حبان:
عائشة تقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه1فهو رد"
(باب الاعتصام بالسنة، / 208 ط: مؤسسة الرسالة
فقط واللہ اعلم
حوالہ: نماز