فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

والد کی خریدی پلاٹ کا قانونی و شرعی فیصلہ: کیا یہ ورثاء کی ملکیت ہے یا ترکہ میں شمار ہوگا؟

فتویٰ نمبر 223202610131 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

والد کی خریدی پلاٹ کا قانونی و شرعی فیصلہ: کیا یہ ورثاء کی ملکیت ہے یا ترکہ میں شمار ہوگا؟

سوال
ہمارے والد نے ایک پلاٹ قطعہ سکنی اراضی پانچ مرلہ خریدا اور ہم دو بہنوں کو کہا کہ یہ پلاٹ میں نے تم دونوں کیلئےخریدا ہے اورمیں بہت جلد اسے تمہارے نام کرادوں گا، ۔ پھروالد صاحب کا انتقال ہوگیا۔اسی طرح والد صاحب ہمارے بھائیوں کو بھی مختلف املاک دے چکے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ پلاٹ والد صاحب کے ترکہ میں شمار ہوگا یا ہماری ملکیت؟
جواب
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں مذکورہ پلاٹ غلام قادر کے ترکہ میں شمار ہوگا اور تمام ورثاء میں ان کے حصوں کے بقدر تقسیم ہوگا، اور مذکورہ دو بیٹیوں کی ملکیت نہیں ہے؛ کیونکہ والدنے ملکیت کی حد بندی نہیں کی بلکہ مشترکہ طور پر مذکورہ اراضی ھبہ (گفٹ) کی، حالانکہ ھبہ کے مکمل ہونے کیلئے قابلِ تقسیم اراضی میں ملکیت کی حد بندی کرکے دینا ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر ھبہ (گفٹ) صحیح ہوتا ۔ لما في تبيين الحقائق: وقوله في محوز مقسوم ومشاع لا يقسم لا فيما يقسم أي تجوز الهبة في محوز مقسوم وفي مشاع لا يقسم ولا تجوز في مشاع يقسم (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق مع حاشية الشلبي ، كتاب الهبة، 5/ 93 ط: المطبعة الكبرى الأميرية) عمدة الرعاية : (لا فيما يُقْسَم): أي لا تصحُّ الهبةُ في مشاعٍ لو قُسِمَ يبقى منفعتُه عندنا (عمدة الرعاية بتحشية شرح الوقاية، كتاب الهبة، 9/ 16 المحقق: الدكتور صلاح محمد أبو الحاج ط: مركز العلماء العالمي للدراسات) فقط واللہ اعلم
حوالہ: معاملات