فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

کولڈ سٹور میں انڈے رکھنے اور فروخت پر شرعی حکم

فتویٰ نمبر 223202610114 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

کولڈ سٹور میں انڈے رکھنے اور فروخت پر شرعی حکم

سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید مرغی کے انڈوں کا کاروبار کرتا ہے، ماہ اگست و ستمبر جبکہ انڈوں کا ریٹ مارکیٹ میں نسبتاً کم ہوتا ہے، زید انڈے خرید کر کولڈ سٹور میں بکر کے پاس رکھوا دیتا ہے، جس پر بکر اس سے کرایہ وصول کرتا ہے۔ تقریباً تین یا چار ماہ بعد انڈے سٹور سے نکال کر چیک کرکے فروخت کرتا ہے، اور بکر کو کل کرایہ کی ادائیگی کردیتا ہے، کبھی کبھار انڈے خراب بھی ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے زید کو نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ۱۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ زید کا منافع پر یہ کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟ ۲۔ بکر کیلئے کرایہ وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟بينوا فتوجروا
جواب
۱۔ زید کا مارکیٹ سے آف سیزن میں سستے داموں انڈے خرید کر کولڈ سٹور میں محفوظ کرلینا اور کچھ عرصے بعد مہنگے داموں فروخت کرناشرعاً جائز ہے، بشرطیکہ انڈے بازار میں شاٹ نہ ہوں جو شہریوں کیلئے تکلیف کا موجب بنے۔بشرطیکہ چالیس دن سے زائد سٹور نہ کرے۔ لما في الهداية: قال: "ويكره الاحتكار في أقوات الآدميين والبهائم إذا كان ذلك في بلد يضر الاحتكار بأهله وكذلك التلقي. فأما إذا كان لا يضر فلا بأس به" والأصل فيه قوله عليه الصلاة والسلام: "الجالب مرزوق والمحتكر ملعون" (كتاب الكراهية، فصل: في البيع، 4/ 377 ط: دار احياء التراث العربي) ۲۔ بکر کا کولڈ سٹور میں انڈے رکھنے پر کرایہ لینا شرعاً جائز ہے اور اس پر امت کا تعامل ہے۔ فقط واللہ اعلم
حوالہ: معاش و اموال