فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

وارث حصہ وصول کرنے سے پہلے زبانی دستبرداری کا حکم

فتویٰ نمبر 218202610087 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

وارث حصہ وصول کرنے سے پہلے زبانی دستبرداری کا حکم

سوال
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام کہ: اگر وارث کہے: "میں اپنا حصہ چھوڑ دیتا ہوں" یا "اپنا حق نہیں لیتا"، تو کیا اس سے اس کا حصہِ میراث ختم ہو جائے گا؟ وارث اپنی مرضی سے وراثتی حصہ چھوڑ سکتا ہے؟ اس قسم کی زبانی دستبرداری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کوئی وارث اپنا حصہ وصول کرنے سے پہلے ہی محض زبانی دستبرداری کرلے تو یہ دستبرداری شرعاً معتبر نہیں ہے، کیونکہ یہ اسقاط ہے، جس سے حصہِ وراثت ختم نہیں ہوتا، لہٰذا وارث کا کئی سال بعد اپنے حصے کا مطالبہ کرنا شرعا درست ہے اور دیگر ورثا پر شرعا لازم ہے کہ وہ اس کا حصہ ادا کریں۔لما في الأشباه والنظائر: لو قال الوارث: تركت حقي لم يبطل حقه؛ إذ الملك لا يبطل بالترك (الفن الثالث في الجمع والفرق، ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله، ص: 272 ط: دار الكتب العلمية) ولما في غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر: قوله: لو قال الوارث: تركت حقي إلخ. اعلم أن الإعراض عن الملك أو حق الملك ضابطه أنه إن كان ملكا لازما لم يبطل بذلك كما لو مات عن ابنين فقال أحدهما: تركت نصيبي من الميراث لم يبطل لأنه لازم لا يترك بالترك بل إن كان عينا فلا بد من التمليك وإن كان دينا فلا بد من الإبراء (الفن الثالث في الجمع والفرق، ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله، 3/ 354 ط: دار الكتب العلمية) ولما في البحر الرائق: وصرح في جامع الفصولين من الفصل الثامن والعشرين لو قال وارث تركت حقي لا يبطل حقه إذ الملك لا يبطل بالترك (البحر مع منحة الخالق وتكملة الطوري،كتاب الوقف، جعل الواقف غلة الوقف لنفس، 5/ 243 ط: دار الكتاب الإسلامي) فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض