فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں ملازمت اور تنخواہ کی شرعی حیثیت

فتویٰ نمبر 218202610081 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں ملازمت اور تنخواہ کی شرعی حیثیت

سوال
کیا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ میں ملازمت کرنا اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ لینا جائز ہے،؟ جب کہ یہ بینک سودی طریقہ ہائے تجارت پر مبنی ہے؟۔
جواب
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی چونکہ سودی طریقہ ہائے تجارت سے کمائی ہے، اور اسی سے ملازمین کی تنخواہیں دی جاتی ہیں، اور یہی نظم ان کی ذیلی برانچوں میں رائج ہے، جبکہ جناب نبی کریمﷺ نے سود لینے والے پر، سود دینے والے پر، سود کے گواہوں پر، اور سود(کا حساب کتاب) لکھنے والے پرلعنت فرمائی ہے، اس لئے مذکورہ نوکری ناجائزہے، اور اس کی ملنے والی تنخواہ حرام ہے۔ لما في مسند أحمد: عن علي قال: لعنَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عشرة: آكل الربا، وموكله وكاتبه، وشاهديه۔۔۔ (مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه،رقم الحديث635، 1/ 439 ت:شاكر ، ط: دار الحديث)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: معاش و اموال