فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

وقف اراضی کا مدرسہ اور مسجد کے لیے استعمال

فتویٰ نمبر 217202610068 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

وقف اراضی کا مدرسہ اور مسجد کے لیے استعمال

سوال
اگر کسی قطعہ اراضی کے حوالے سے کہا جائے کہ یہ مسجد کے لیے وقف ہے، لیکن اراضی کو انتظامیہ کے حوالہ نہیں کیا گیا،اور بعد میں وہی اراضی ایک مدرسہ کے لیے وقف کر دی اور مدرسہ کی انتظامیہ کو قبضہ بھی دے دیاتو کیا یہ وقف صحیح ہوگا؟ اور اس اراضی کو مدرسہ کے لیے استعمال کرنے میں کس کو روکنے کا حق ہے؟
جواب
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں مذکورہ قطعہ اراضی مدرسہ کیلئے وقف ہوچکا ہے، اب اس کو مدرسہ ہی کے مصرف میں استعمال کیا جائے، اور کسی کا بھی اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنا جائز نہیں ہے، اور رکاوٹ ڈالنے والوں کی یہ بات کے پہلے مسجد کو اراضی دینے کا کہا تھا ، لہٰذا یہ مسجد کی ملکیت ہے، درست نہیں ؛اس لئے کہ واقف کے محض خط کشیدہ الفاظ ادا کرنے سے مذکورہ قطعہ اراضی مسجد کیلئے وقف نہیں ہوجاتا ، کیونکہ وقف تام ہونے کیلئے ضروری تھا کہ واقف اپنے قول کے بعد اراضی کو مسجد کی انتظامیہ کے حوالہ بھی کردیتا، جبکہ زیرِ بحث صورت میں تسلیم(یعنی زمین کو حوالہ کرنا) نہیں پایا گیا، لہٰذا خط کشیدہ الفاظ غیر معتبر ہوں گے۔ لما في الفتاوى الهندية: ولو قال: وهبت داري للمسجد أو أعطيتها له، صح ويكون تمليكا فيشترط التسليم، كما لو قال: وقفت هذه المائة للمسجد يصح بطريق التمليك إذا سلمه للقيم (كتاب الوقف، الباب الحادي عشر في المسجد، الفصل الثاني في الوقف وتصرف القيم، 2/ 460 ط: دارالفكر) هكذا في التاتارخانية (كتاب الوقف، رقم الفصل الحادي والعشرون مسائل وقف المسجد،8/171 ط: رشيدية) فقط واللہ اعلم
حوالہ: وقف