فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

زمین وقف ہونے سے پہلے تبدیلی کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر 125202610025 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

زمین وقف ہونے سے پہلے تبدیلی کرنے کا حکم

سوال
ہمارے علاقہ میں ایک ادمی نے جگہ کی نشاندہی کی ہے کہ میں ادھر مسجد بناؤں گا، اھی اس نے وقف کا لفظ اپنی زبان سے ادا نہیں کیا تو آیا اس جگہ سے راستے نکالنا اور لوگوں کو شارع عام دینا شرعا جائز ہے یا اس کی جگہ اور متبادل کشادہ جگہ پر مسجد بنا لیں؟
جواب
  بر تقدیر صحت سوال صورتِ مسئولہ میں اہل علاقہ کی ضرورت کے پیشِ نظر مدرسہ کے مذکورہ حصہ کو گلی میں شامل کرنے کی گنجائش ہے، خصوصاً جبکہ مذکورہ مدرسہ کا وقف تام ہونا محلِ نظر ہے۔البتہ اس کے متبادل پانچ مرلہ جگہ مدرسہ کیلئے لے لی جائے۔ فتاوی تاتارخانیہ میں ہے: اذا کان الطریق ضیقا و المسجد واسعا لا یحتاجون الی بعضه تجوز الزيادة في الطريق من المسجد؛ لان كلها للعامة (كتاب الوقف، رقم المسئلة، ۱۱۵۰۳، رقم الفصل ۲۱، ۸/ ۱۵۸، ۱۵۹، ط: رشیدیة) اب فقط واللہ اعلم
حوالہ: وقف