فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

زمین وقت ہونے کے بعد اس کو بیچنا یا اس کی جگہ متبادل لے لینا

فتویٰ نمبر 125202610024 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

زمین وقت ہونے کے بعد اس کو بیچنا یا اس کی جگہ متبادل لے لینا

سوال
^ایک کالونی کے کارنر میں ۴ کنال زمین مسجد و مدرسہ کیلئے وقف ہیں، اور کالونی کی دیوار کے باہرزید کا رقبہ ہے، پہلے وہ اپنے رقبہ میں دوسرے شخص کے رقبہ سے داخل ہوتا تھا، اب دوسرے شخص نے اپنے رقبہ میں دیوار بنا لی ہے، زید اپنے رقبہ میں جانے کیلئے مسجد و مدرسہ کے نام وقف زمین سے راستہ لینا چاہتا ہے، بدلہ میں وہ رقم یا متبادل زمین دینے کیلئے بھی تیار ہے۔ آیا مسجد و مدرسہ کیلئے وقف زمین سے راستہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟بينوا فتوجروا
جواب
واضح رہے کہ مسجد یا مدرسہ کے نام زمین وقف ہوجانے کے بعد اس کو بیچنا یا متبادل لینا شرعاً جائز نہیں ہے۔لہٰذا زید کو مسجد یا مدرسہ کی زمین بیچنا یا تبادلہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ لما في الدر المختار:   (فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن) قال ابن عابدين: (قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه، ولا يعار، ولا يرهن لاقتضائهما الملك درر؛ ويستثنى من عدم تمليكه ما لو اشترط الواقف استبداله وسيأتي الكلام عليه۔۔۔  (الدر مع الرد،کتاب الوقف، 4/ 351،352 ط: دارالفكر) فقط واللہ اعلم
حوالہ: وقف