فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

ترکہ کی تقسیم سے پہلے کے شرعی مراحل

فتویٰ نمبر 125202610018 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

ترکہ کی تقسیم سے پہلے کے شرعی مراحل

سوال
میت کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالنا، اس کے ذمے واجب الادا قرض ادا کرنا اور اس کی جائز وصیت کو پورا کرنا ضروری ہے یا پہلے ترکہ تقسیم کریں گے؟
جواب
یہ بات ذہن نشین رہے کہ میت کے ترکہ سے اولاً اس کی تجہیز و تکفین کی جائے گی، پھر اس کے ذمہ قرض ہوں تو وہ ادا کئے جائیں گے، پھر اگر کوئی جائزوصیت کی ہوتو اس کو اپنی تفصیل کے مطابق پورا کیاجائے گا، پھر باقی بچ جانے والا ترکہ ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض