فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

ڈائپر کے کاروبار میں شہر سے باہر سے مال خریدنے کی شرعی حیثیت

فتویٰ نمبر 125202610006 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

ڈائپر کے کاروبار میں شہر سے باہر سے مال خریدنے کی شرعی حیثیت

سوال
میں ڈائیپر(Diaper) کا کاروبارکرتا ہوں اور ہول سیل والوں کو بیچتا ہوں، پہلے کمپنی کے ہمارے شہر میں مقرر کردہ ڈسٹریبوٹر (Distributer) سے مال اٹھاتا تھا، اب مجھے لاہور، کراچی، وغیرہ جہاں کے ڈسٹریبوٹر (Distributer) سستا مال مل جائے، لے لیتا ہوں جبکہ کمپنی نے میرے شہر ملتان میں ڈسٹریبوٹر (Distributer) مقرر کئے ہوئے ہیں اور ان سے مال کچھ مہنگا ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ میرا اس طرح کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟جبکہ حکومت کی طرف سے بھی کوئی پابندی نہیں ہے؟
جواب
بر تقدیرِ صحت واقعہ سائل کا اپنے شہر کے مقررہ ڈسٹریبوٹر (Distributer)سے مال خریدنے کے بجائے دوسرے شہر کے ڈسٹریبوٹر (Distributer) سے مال خرید کر بیچنا جائز ہے۔ لما في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: أن اعتبار التصرف على الوجه الذي أوقعه المتصرف واجب إذا كان هو أهلا والمحل قابلا (كتاب البيوع، 5/ 176 ط: دار الكتب العلمية) مجلة الأحكام العدلية: كل يتصرف في ملكه كيفما شاء (الكتاب العاشر في الشركات، الباب الثالث، الفصل الأول، رقم المادة 1192، ص: 230 ط: نور محمد) نیز اگر کمنپی ایسی شرط لگا دے کہ شہر کے مقررہ ڈسٹریبوٹر (Distributer)سے ہی مال خریدنا ضروری ہے تو کمپنی کی یہ شرط مقتضائے عقد کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (ومنها) الخلو عن الشروط الفاسدة وهي أنواع ۔۔۔ (ومنها) شرط لا يقتضيه العقد وفيه منفعة للبائع أو للمشتري أو للمبيع إن كان من بني آدم كالرقيق وليس بملائم للعقد ولا مما جرى به التعامل بين الناس (كتاب البيوع ، فصل في شرائط الصحة في البيوع، 5/ 169 ط: دار الكتب العلمية)   فقط الله اعلم
حوالہ: بیوع