فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

زمین اور ترکہ کی تقسیم: ایک شرعی رہنمائی

فتویٰ نمبر 531202610334 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

زمین اور ترکہ کی تقسیم: ایک شرعی رہنمائی

سوال
میری بیوی کا انتقال ہوچکا ہے، ورثاء میں شوہر، والد، والدہ، 4 بھائی، اور 3 بہنیں ہیں۔ ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔ ترکہ میں زمین وغیرہ ہے۔
جواب
مسئلہ6۔(متوفیہ) میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ شوہر ---والدہ ----والد -----بہن ----بھائی- 3---- 1------ 2 --------محروم بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد ازادائے قرض و وصیتِ جائزہ مرحومہ کا کل ترکہ(سونا [خواہ والدین نے دیا ہویا سسرال والوں نے ]و جہیز کا سامان ،حق مہر (زمین) 6 (چھ) حصے ہو کر حسبِ تفصیلِ بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔  باقی مرحومہ کے تمام بہن بھائی والد کے موجودگی میں ترکہ سے شرعاً محروم رہیں گے۔  لما في الفتاوى الهندية:  والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة الصحيحة، وموت أحد الزوجين سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراء  (كتاب النكاح، الباب السابع في المهر، الفصل الثاني فيما يتأكد به المهر، 1/ 303 ط:دارالكتب العلمية)  ولما في رد المحتار:  وبنو الأعيان وبنو العلات كلهم يسقطون بالابن وابن الابن وإن سفل وبالأب بالاتفاق  (الرد مع الدر، كتاب الفرائض، 6/ 782 ط: دارالفكر)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض