فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

مرحوم کے ترکہ کی شرعی تقسیم کا مکمل حساب

فتویٰ نمبر 531202610329 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

مرحوم کے ترکہ کی شرعی تقسیم کا مکمل حساب

سوال
میرے بھائی کا انتقال ہوچکا ہے، ورثاء میں 1 بیوہ، 4 بھائی ، 2 بہنیں ہیں۔ مرحوم کے والدین کا انتقال اس کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا، نیز مرحوم لاولد تھا۔ مرحوم کے ترکہ میں زمین، کیش، سامان ، اسٹیٹ لائف انشورنس سے اندازاً 3 لاکھ روپے بیوی کے نام ملنے ہیں؛کیونکہ مرحوم نے کمپنی میں اس کا نام دیا ہوا ہے۔ ہر ایک کا شرعی حکم بتا دیں۔ نیز سونے کا سیٹ 9 ماشے کا بھابھی کو دیا تھا۔
جواب
مسئلہ4/40 مضروب 10  میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیوہ  ---بھائی -بھائی--- بھائی--- بھائی--- بہن ---بہن 3 - 1 3 - 3 - 6 - 6 - 6 - 6 - 10 بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد از ادائے قرض و وصیتِ جائزہ محمد یونس(مرحوم) کا کل ترکہ 40 حصے ہو کر حسبِ تفصیلِ بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔ جو چیزیں، زیور، سامان شوہر نے بیوی کو گفٹ (ھبہ) کردیا تھا، وہی اس کی مالک ہے، مرحوم کے ترکہ میں یہ شمار نہ ہوگا۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کرانا شرعاً حرام ہے، اس لئے جتنی رقم مرحوم نے جمع کرائی تھی، وہ مرحوم کے ترکہ میں شمار ہوگی، صرف بیوی کو نہیں ملے گی ، زائد رقم کو بغیر نیت ثواب کسی انتہائی مستحقِ زکوۃ شخص کو دے دیں۔  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض