فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام کے ساتھ بندوں کا نام رکھنے کا حکم

فتویٰ نمبر 531202610326 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام کے ساتھ بندوں کا نام رکھنے کا حکم

سوال
میرے شناختی کارڈ میں محمد قدیر نام لکھا ہوا ہے، آیا یہ نام درست ہے؟ بعض علماء کہتے ہیں کہ عبد القدیر یا محمد عبد القدیر تو درست ہے، محمد قدیر درست نہیں۔ شرعی رہنمائی مطلوب ہے۔
جواب
محمد قدیر نام رکھنا درست نہیں ہے؛کیونکہ قدیر یہ اللہ تعالیٰ کی صفتِ خاصہ ہے، جس کو غیر اللہ کیلئے "عبد "کے اضافے کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔لہٰذا عبد القدیر یا محمد عبد القدیر نام رکھنا چاہیے۔   معجم الفروق اللغوية (ص: 418)   والقدير: الفعال لكل ما يشاء، ولذلك لم يوصف به غير الباري تعالى شأنه   الكليات (ص: 710)   والقدير: هو الفاعل لما يشاء على قدر ما تقتضيه الحكمة، لا زائدا عليه ولا ناقصا عنه، ولذلك لا يصح أن يوصف به إلا الله تعالى   تاج العروس (13/ 380)   القدير: هو الفاعل لما يشاء على قدر ما تقضى الحكمة، لا زائدا عليه ولا ناقصا عنه، ولذلك لا يصح أن يوصف به إلا الله تعالى   المعجم الوسيط (2/ 719)   (القدير) ذو القدرة وهو الفاعل لما يشاء على قدر ما تقضي الحكمة لا زائدا عليه ولا ناقصا عنه ولذلك لا يوصف به إلا الله تعالى  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: معاملات