فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

قعدۂ اولیٰ بھول جانے والے امام کی نماز کا شرعی حکم

فتویٰ نمبر 522202610308 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

قعدۂ اولیٰ بھول جانے والے امام کی نماز کا شرعی حکم

سوال
ایک آدمی (خالد) عشاء کے فرض پڑھا رہا تھا کہ قعدہ اولیٰ پر بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوگیا، پھر مکمل کھڑے ہونے کے بعد یاد آنے پر وہ دوبارہ قعدہ اولیٰ میں بیٹھ گیا پھر آخر میں سجدہ سہو کرلیا۔۔۔ آیا نماز ادا ہوگئی یا نہیں؟ جبکہ ایک صاحب (جمیل) کہتے ہیں کہ نماز ٹوٹ گئی، آیا ان کی یہ بات درست ہے؟بينوا فتؤجروا
جواب
صورتِ مسئولہ میں قعدہ اولیٰ سے مکمل کھڑا ہوجانے کی صورت میں اصل حکم یہی ہےکہ نماز جاری رکھے اور دوبارہ قعدہ اولیٰ کی طرف نہ لوٹے ، تاہم اگر لوٹ آئے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو نماز ادا ہوگی؛ کیونکہ اس صورت میں فرض کا ترک لازم نہیں آتا بلکہ فرض میں تاخیر لازم آتی ہے، جس کا تدارک سجدہ سہو سے ہوجاتا ہے۔جمیل کی بات راجح نہیں ہے۔ لما فی الدر المختار:  (فلو عاد إلى القعود) بعد ذلك (تفسد صلاته) لرفض الفرض لما ليس بفرض وصححه الزيلعي (وقيل لا) تفسد لكنه يكون مسيئا ويسجد لتأخير الواجب (وهو الأشبه) كما حققه الكمال وهو الحق بحر  قال ابن عابدينؒ: (قوله وهو الحق بحر) كأن وجهه ما مر عن الفتح، أو ما في المبتغى من أن القول بالفساد غلط لأنه ليس بترك بل هو تأخير كما لو سها عن السورة فركع فإنه يرفض الركوع ويعود إلى القيام ويقرأ، وكما لو سها عن القنوت فركع فإنه لو عاد وقنت لا تفسد على الأصح اهـ  (الدر مع الرد، كتاب الصلاة، باب سجود السهو، 2/ 84 ط: دارالفكر)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: نماز