فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

قریبی ورثاء نہ ہونے کی صورت میں دور کے رشتہ دار کی وراثت کا حکم

فتویٰ نمبر 522202610296 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

قریبی ورثاء نہ ہونے کی صورت میں دور کے رشتہ دار کی وراثت کا حکم

سوال
نذیر احمد کا انتقال ہوچکا ہے۔ مرحوم کے والدین پہلے وفات پاچکے تھے ، اور مرحوم خود غیر شادی شدہ تھا اور اکلوتا تھا۔ ورثاء میں پردادا کے بھتیجے کا بیٹا (محمد اشرف ) اور دو ماموں(فیض عربی، محمد اکرم)اور دو خالائیں (شمشاد بی بی، ممتاز بی بی) زندہ ہیں۔ محمد اشرف کی بہنیں ہیں اور بھتیجے ہیں۔ محمد اشرف کے بھائی سب وفات پاچکے ہیں۔
جواب
بر تقدیر صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں نذیر احمدکی تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا بعد از ادائے قرض و وصیتِ جائزہ محمد اشرف اكلوتا وارث ہے؛کیونکہ وہ عصبہ (جزء الجد) ہے۔ اور عصبہ کی موجودگی میں ذوی الارحام محروم ہوتے ہیں۔ لہٰذا فیض عربی، محمد اکرم ، شمشاد بی بی، ممتاز بی بی مرحوم کے ترکہ سے شرعاً محروم ہوں گے۔نیزمحمد اشرف کی بہنیں اور بھتیجےبھی محروم ہوں گی۔ لما في البحر الرائق:  والعصبة أربعة أصناف: عصبة بنفسه وهو جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده الأقرب  (البحر مع منحة الخالق وتكملة الطوري، كتاب الفرائض، أنواع الحجب، 8/ 567 ط:دارالكتاب الإسلامي)  ولما في الدر المختار:  باب توريث ذوي الأرحام (هو كل قريب ليس بذي سهم ولا عصبة) فهو قسم ثالث حينئذ (ولا يرث مع ذي سهم ولا عصبة سوى الزوجين)  (الدر مع الرد، كتاب الفرائض، باب توريث ذوي الأرحام، 6/ 791 ط:دارالفكر)  ولما في الفتاوى الهندية:  والوارثون أصناف ثلاثة: أصحاب الفرائض والعصبات وذوو الأرحام، كذا في المبسوط والمستحقون للتركة عشرة أصناف مرتبة، كذا في الاختيار شرح المختار فيبدأ بذي الفرض ثم بالعصبة النسبية ثم بالعصبة السببية وهو مولى العتاقة، ثم عصبة مولى العتاقة ثم الرد على ذوي الفروض النسبية بقدر حقوقهم، ثم ذوي الأرحام  (كتاب الفرائض، الباب الثاني، 6/ 447 ط:دارالفكر)  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض