آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نماز جنازہ کیوں نہ پڑھا
سوال
کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا جنازہ نہیں پڑھا تھا؟ اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے تین سال قبل رمضان المبارک کے مہینہ میں وفات پا گئی تھیں۔ چونکہ اس وقت تک نماز جنازہ فرض ہوئی نہیں تھی ،اس لیے صرف کفن دےکر آپ کی تدفین کی گئی۔
الطبقات الکبری میں ہے:
"عن أبي حبيبة،مولى الزبير قال سمعت حكيم بن حزام يقول : توفيت خديجة بنت خويلد في شهر رمضان سنة عشر من النبوة وهي يومئذ بنت خمس وستين سنة فخرجنا بها من منزلها حتى دفناها بالحجون ونزل رسول الله صلى الله عليه وسلم في حفرتها ولم تكن يومئذ سنة الجنازة الصلاة عليها."
(الطبقات الکبری، 8/ 18 ط: دار صادر بیروت)
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
حوالہ: ایمان و عقائد