فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

دو طلاقیں پہلے دے کر رجوع کر لیا تھا اب سرائیکی زبانی میں کہا طلاق دیتا ہوں کہنے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی

فتویٰ نمبر 509202610292 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

دو طلاقیں پہلے دے کر رجوع کر لیا تھا اب سرائیکی زبانی میں کہا طلاق دیتا ہوں کہنے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی

سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ من مسمی محمد ابوبکر نے سال دو پہلے دو بار سرائیکی میں بیوی(عائشہ بی بی) کوکہاتھا:"میں طلاق ڈتی"(میں نے طلاق دی)دو بار کہا۔ پھر رجوع کرلیا تھا، اب تقریباً چھ دن قبل جھگڑا ہوا تو اپنی والدہ کو کہاجبکہ بیوی کچھ فاصلے پر موجود تھیں:"میں اینکوں طلاق ڈیندا"(میں اس کو طلاق دیتا ہوں)۔ ایک بار کہا جبکہ میری نیت طلاق دینے کی نہ تھی۔میرے منہ سے ایسے ہی نکل گیا۔اب ہمارے لئے کیا حکم ہے؟ جبکہ ہماری چار سالہ بیٹی ہے۔ ہم اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔
جواب
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورتِ مسئولہ میں سائل (محمد ابوبکر) کے خط کشیدہ الفاظ ادا کرنے کی وجہ سے عائشہ بی بی پر تیسری طلاق واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب نہ رجوع جائز ہے اور نہ ہی دوبارہ وہ محمد ابوبکرکے ساتھ آباد ہوسکتی ہےاور نہ ہی عقدِ جدید کافی ہے۔ لقوله تعالى: فان طلقها فلا تحل له من بعد۔۔۔ (البقرة:230)۔  لما في فتح القدير: ولا يقع بأطلقك إلا إذا غلب في الحال (کتاب الطلاق،باب إيقاع الطلاق، 4/ 7 ط:دارالفكر) فقط واللہ اعلم
حوالہ: طلاق