فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

فقہ حنفی کے مطابق لاولد شخص کی وراثت

فتویٰ نمبر 428202610288 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

فقہ حنفی کے مطابق لاولد شخص کی وراثت

سوال
ایک شخص کا انتقال ہوچکا ہے، ورثاء میں ایک بیوہ، دو بہنیں، اور ایک بھتیجا ہے۔ مرحوم کے والدین کا انتقال زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔ مرحوم لاولد تھا، اس کا بھائی پہلے وفات پاچکا ہے۔جس کا ایک ہی بیٹا ہے، جس کو اوپر بھتیجے میں ذکر کردیا ہے۔ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔
جواب
مسئلہ12  میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیوہ بہن بہن بھتیجا 3 ۔4 ۔4۔ 1 برتقدیر صحت واقعہ صورت مسئولہ میں بعد ادائے قرض و وصیتِ جائزہ متوفی كا کل ترکہ 12 حصے ہو کر بیوہ کو 3 حصے، فی بہن کو 4 اور بھتیجے کو 1 حصہ ملے گا  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: حظر و اباحت