سونا اور جہیز کے سامان کی وراثت کی شرعی تقسیم
سوال
ایک عورت کا انتقال ہوچکا ہے، ورثاء میں شوہر، والد، والدہ اور بھائی بہن ہیں۔اور ترکہ میں دو تولہ سونا اور جہیز کا سامان ہے۔ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔ جزاكم الله خيرا
جواب
مسئلہ6
میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شوہر ۔والدہ۔ والد ۔بہن ۔بھائی
3۔ 1۔ 2۔ محروم
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد ادائے قرض و وصیتِ جائزہ مرحومہ کا کل ترکہ(سونا و جہیز کا سامان وغیرہ) 6 (چھ) حصے ہو کر حسبِ تفصیلِ بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔
صورت مسئولہ میں مرحومہ کے تمام بہن بھائی عصبہ قریب ( والد) کے موجود ہونے کی وجہ سے ترکہ سے شرعاً محروم ہوں گے۔
فقط واللہ اعلم
فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض