فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

آن لائن فراڈ اور جھوٹے پیغامات میں رقم کی ضمانت کا شرعی حکم

فتویٰ نمبر 307202610210 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

آن لائن فراڈ اور جھوٹے پیغامات میں رقم کی ضمانت کا شرعی حکم

سوال
من مسمیٰ حافظ محمد ساجد ایک ادارہ میں قرآن مجید کی جماعت کو پڑھاتا ہوں، ایک دن ایک نو وارد طالبعلم کی صورت میں آیا اور اپنا تعارف بتایا اور اپنے آپ کو ایک معروف ادارہ کے ایک مشہور قاری کا شاگرد بتایا اور ایسے دوسری معلومات بھی بتائیں جن سے مجھے یقین ہو گیا کہ یہ طالبعلم رہا ہے۔۔۔ پھر اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کو اکاؤنٹ بنا کر دیتا ہوں، آپ آن لائن کلاسیں پڑھایا کریں، صرف آدھا گھنٹہ پڑھانا ہوگا۔ میں نے انکار کیا لیکن اس نے کافی اصرار کیا کہ آپ اکاؤنٹ بنوا لیں، مفت کا بنتا ہے، آپ کا کوئی خرچ نہیں ہورہا ، آپ اگے پڑھائیں یا نہ پڑھائیں آپ کی مرضی ہےتو بالآخر میں نے حامی بھر لی اور اپنا موبائل اس کو دیا کہ اکاؤنٹ بنا دے، اسی اثناء میں نماز کو وقت ہوگیا تو میں مصلی پر نماز پڑھانے کیلئے آگے چلا گیا، اس نے دو رکعت پڑھی اور پھر وہاں سے کھسک کر بھاگ گیا اور پھر میرے نمبر سے محفوظ نمبروں پر پیغامات بھیجے کہ: "میری گھر والی ایمرجنسی میں ہے، مجھے دس ہزار کی اشد ضرورت ہے، مجھے فوری بھیج دیں، پانچ دن میں آپ کو واپس کر دوں گا"۔۔۔ کسی کو لکھا کہ "میرا بیٹا ایمرجنسی میں ہے" کسی کو پانچ ہزار فوری بھیج کر پانچ دن میں واپس کرنے کا کہا۔ اگلے دن میں نے سم بند کروا کر دوبارہ نکالی تو لوگوں کی کالیں آنی شروع ہوگئیں کہ گھر والی کیسے ہے، بیٹا اب کیسے ہے۔ کسی نے کہا کہ پیسے مل گئے وغیرہ ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ چور نے پانچ دن میں پیسے واپس کرنے کا پیغام بھیجا تھا، کچھ ساتھیوں نے مجھ سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ ہمیں ہماری رقم دیں۔ آیا میرے ذمہ ان کو رقم دینا شرعاً لازم ہے یا نہیں؟
جواب
یہ دور جدید میں واردات کی جدید صورت ہے، اور سائل (حافظ محمد ساجد) اس میں کسی طور پر ملوث نہیں ہے،اس لئے اس پر کسی قسم کی ضمان شرعاً لازم نہ ہوگی ۔ رقم بھیجنے والوں کی کوتاہی ہے کہ وہ پہلے بذریعہ کال تصدیق کرتے پھر رقم بھیجتے۔  فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: حقوق و آدابِ معاشرت