مرحومہ کے ورثاء کے شرعی حصص
سوال
میری بہن کا انتقال ہوچکا ہے۔ ورثاء میں والدہ، ایک حقیقی بھائی، ۳ حقیقی بہنیں اور ایک پدری بھائی ہیں۔ والد، اور سوتیلی والدہ کا انتقال مرحومہ کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔مرحومہ غیر شادی شدہ ہیں۔ہر ایک کا شرعی حصہ بتادیں۔
جواب
مسئلہ6 (متوفیہ)
میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
والدہ -بھائی -بہن -بہن- بہن -پدری بھائی
1- 5 محروم
2 -1- 1- 1
بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد ادائے قرض و وصیتِ جائزہ (مرحومہ) کا کل ترکہ6 حصے ہو کر حسبِ تفصیلِ بالا تقسیم ہوگا، ہر وارث کا حصہ اس کے نام کے نیچے درج ہے۔
حقیقی بہن بھائی کی موجودگی میں باپ شریک بھائی مرحومہ کے ترکہ سے شرعاً محروم رہے گا۔جیساکہ سراجی میں ہے:
ويسقط بنو العلّات أيضا بالأخ لأب وأم۔۔۔الخ(باب الأحوال، فصل في النساء، أحوال الأخت لأب (ص43 ط:بشرى مجلد)
فقط واللہ اعلم
حوالہ: فرائض