فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

لاپتہ (مفقود الخبر) بیٹے کی موجودگی میں وراثت کی تقسیم — موقوف حصص کا شرعی طریقہ

فتویٰ نمبر 223202610140 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

لاپتہ (مفقود الخبر) بیٹے کی موجودگی میں وراثت کی تقسیم — موقوف حصص کا شرعی طریقہ

سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمد رمضان فوت ہوگیا ہے۔ ترکہ میں ایک ۵ مرلہ کا مکان ہے۔ورثاء میں ۳ بیٹے(قیوم نواز، محمد طاہر، محمد قیصر) اور ۴ بیٹیاں (دلشاد،عائشہ، حمیدہ، کنیز فاطمہ) ہیں۔ مرحوم کے والدین اور بیوی کا انتقال مرحوم کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔ بیٹوں میں سے ایک بیٹا (قیوم نواز) ۲۰ سال سے لاپتہ ہے۔ اس کی زندگی یا موت کا کوئی علم نہیں۔ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔
جواب
مسئلہ10/5/تصحیح20*2=40 توافق بالنصف رمضان(متوفی) مسئلہ مفقود بر تقدیرِ حی میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹا بیٹا بیٹا (حی) دلشاد عائشہ کنیزفاطمہ حمیدہ محمد طاہر محمد قیصر قیوم نواز 1 1 1 1 2 2 2 4 4 4 4 8 8 8 مسئلہ8/4 رمضان(متوفی) مسئلہ مفقود بر تقدیرِ میت میتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹا بیٹا بیٹا (میت) دلشاد عائشہ کنیزفاطمہ حمیدہ محمد طاہر محمد قیصر قیوم نواز 1 1 1 1 2 2 محروم 5 5 5 5 10 10 مسئلہ نمبر 3(مسئلہ منقح): مسئلہ40 رمضان(متوفی) میتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بیٹی بیٹی بیٹی بیٹی بیٹا بیٹا  دلشاد عائشہ کنیزفاطمہ حمیدہ محمد طاہر محمد قیصر 4 4 4 4 8 8 حصص موقوفہ=8 بر تقدیرِ صحتِ واقعہ صورت مسئولہ میں بعد از ادائے قرض و وصیتِ جائزہ رمضان(مرحوم) کا کل ترکہ40حصے ہو کر ہر بیٹی کو اقل حصہ (یعنی 4) اور ہر بیٹے کو اقل حصہ (یعنی 8) ملے گا، باقی ماندہ 8حصوں کو موقوف رکھا جائے گا تاوقتیکہ قیوم نواز(بیٹا،جوکہ لاپتہ ہے) کی موت کا یقینی علم ہوجائے یا اس کے ہم عمر افراد فوت ہو جائیں، اگراس مدت کے دوران وہ آجائے تو اپنا حصہ وصول کرے گا، اور نہ آنے کی صورت میں ہر بہن کو ایک ، ایک حصہ ملے گا اور بقیہ چار حصوں میں سے ہر بھائی کو دو حصے ملیں گے۔حصص کی تقسیم کیلئے مسئلہ نمبر3 ملاحظہ فرمائیں۔ لما في بدائع الصنائع: وأما حكم ماله: فهو أنه إذا مضت من وقت ولادته مدة لا يعيش إليها عادة يحكم بموته (کتاب الفرائض، 6/ 197 ط:دارالکتاب الإسلامي) فقط واللہ اعلم
حوالہ: آبق ومفقود