فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

جھوٹا مقدمہ کرنے پر مقدمہ پیروی کے اخراجات کا مطالبہ

فتویٰ نمبر 223202610136 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

جھوٹا مقدمہ کرنے پر مقدمہ پیروی کے اخراجات کا مطالبہ

سوال
میری دکان میں کرایہ دار مسمی محمد ریاض نے مجھ سے میری دکان اقساط پر خریدی، لیکن وقتِ مقرر پر پیسے نہ دئیے، پھر ۳۹۲ بوری کھل کی دینا طے ہوا، لیکن ادا نہ کی، پھر معاہدہِ خرید کو ختم کرکے دوبارہ معاہدہ کرایہ نامہ کیا، پھر اس معاہدے کے چار دن بعد کیس کر دیا کہ محبوب احمد نے مجھے دکان فروخت کی ،پھر رجسٹری کرانے لے گیا، میں ان پڑھ تھاتو مجھ سے کرایہ نامہ کے معاہدہ پر دستخط کروائے، تو یوں اس نے مجھ پر جھوٹا مقدمہ سول کورٹ میں کیا، پھر ۲۰۰۵؁ میں اس کا فیصلہ آیا، پھر سیشن کورٹ میں مقدمہ کیا، اس کا فیصلہ میرے حق میں آیا، پھر ہائی کورٹ میں مقدمہ چلایا، پھر اس سے سیشن کورٹ میں مقدمہ بھجوایا، پھر اس سے دوبارہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا، پھر ہائی کورٹ میں مقدمہ چلا، اب ہمارے حق میں زبانی فیصلہ آچکا ہے۔ ۔۔ اس دوران میرا تقریباً دس لاکھ خرچ ہوا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ میں ریاض حسین سے کچھ رقم کا مطالبہ کرسکتا ہوں یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً محمد ریاض نے محبوب احمد پر جھوٹا مقدمہ کیا تھا، جس کی پیروی کیلئے محبوب احمد کو مجبوراً وکیل رکھنا پڑا تو ایسی صورت میں جس قدر مقدمات کی پیروی پر خرچہ آیا، وہ محمد ریاض کے ذمہ شرعاً لازم ہے، اور محبوب احمدشرعاً اس رقم کا محمد ریاض سے مطالبہ کرسکتا ہے۔ لما في الدر المختار: وكذا) يضمن (لو سعى بغير حق عند محمد زجرا له) أي للساعي (وبه يفتى) (الدر مع الرد، كتاب الغصب، مطلب في ضمان الساعي، 6/ 213، ط: دارالفكر) فقط واللہ اعلم
حوالہ: معاملات