فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

امام کا دروازے یا ہال میں کھڑا ہونا اور مقتدی کے مقام کا حکم شرعی

فتویٰ نمبر 223202610113 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

امام کا دروازے یا ہال میں کھڑا ہونا اور مقتدی کے مقام کا حکم شرعی

سوال
ہماری مسجد ہے، اس میں امام نماز کے وقت میں ہال کے دروازہ میں کھڑا ہوتا ہےاس طور پرکہ اس کے پاؤں ہال کے اندر ہوتے ہیں ،جبکہ مقتدی برآمدے میں کھڑے ہوتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جماعت کی نماز اس طور پر ادا کرنا کہ امام مکمل طور پر محراب میں کھڑا ہو، یا ہال میں کھڑا ہو بایں طور پر کہ اس کے پاؤں تک ہال میں ہوں اور مقتدی برآمدے میں کھڑے ہوں ، یا امام مکمل طور پر برآمدے میں کھڑاہو اورمقتدی صحن میں تو مذکورہ تمام صورتوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، جیسا کہ مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں ہے: يكره "قيام الإمام" بجملته "في المحراب" لا قيامه خارجه وسجوده فيه (كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، فصل في المكروهات، ص: 132، المكتبة العصرية) اس لئے کہ اس صورت میں یہود و نصاری کےساتھ مشابہت لازم آتی ہے کہ یہود و نصاری اپنے پیشوا کیلئے مخصوص مقام مقرر کرتے ہیں، جیسا کہ حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں اس کے تحت درج ہے: أن العلة التشبه بأهل الكتاب لأنهم يخصون إمامهم بمكان وحده والتشبه بهم مكروه (كتاب الصلاة، ص: 361 ط: دار الكتب العلمية بيروت، المحقق: محمد عبد العزيز الخالدي) اس لئے امام کو چاہیے کہ وہ اپنی ایڑیاں باہر کرلیا کرے۔ فقط الله اعلم فقط واللہ اعلم
حوالہ: نماز