فتویٰ لوڈ ہو رہا ہے...
فتویٰ آن لائن، ملتان پاکستان علم، احتیاط اور اعتماد کے ساتھ دینی رہنمائی
مستند دینی رہنمائی، آسان اردو میں

آپ کے دینی سوالات کے واضح اور معتبر جوابات

روزمرہ زندگی، عبادات اور معاملات سے متعلق فتاویٰ تلاش کریں یا اپنا سوال دارالافتاء تک پہنچائیں۔

روزمرہ ضرورت کے مفید ٹولز

اسلامی کیلکولیٹرز

ابتدائی حساب اور رہنمائی کے لیے سادہ، تیز اور اردو میں دستیاب کیلکولیٹرز۔

01

عدت کیلکولیٹر

تاریخ منتخب کریں، یہ کیلکولیٹر 130 دن شمار کر کے بتائے گا کہ عدت مکمل ہوئی یا باقی ہے۔

عدت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
02

ایام کیلکولیٹر

گزشتہ اور موجودہ ایام کی تاریخیں درج کریں۔

ایام کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
03

تقسیمِ وراثت کیلکولیٹر

یہ بنیادی حساب ہے۔ مکمل شرعی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے تصدیق ضروری ہے۔

وراثت کیلکولیٹر کا الگ صفحہ
فتویٰ آن لائن

استحاضہ کے خون سے سورۃ الفاتحہ لکھنا: شرعی حکم

فتویٰ نمبر 223202610112 — سوال، جواب اور متعلقہ حوالہ

→ واپس جائیں

استحاضہ کے خون سے سورۃ الفاتحہ لکھنا: شرعی حکم

سوال
ہمارے علاقہ میں ایک عالم صاحب نے یہ کہا ہے کہ جس عورت کو ناپاکی کا خون زیادہ دن آجائے(یعنی استحاضہ ) آجائے تو وہ اپنے اس خون سے سورۃ الفاتحہ لکھے تو اس سے وہ صحت یاب ہوجائے گی،(یہ نہیں بتایا کہ کاغذ پر لکھے یا کسی اور جگہ پر لکھے)، آیا اس طرح کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
الجواب  استحاضہ کے خون سے سورۃ الفاتحہ لکھنے کا جواز قرآن و حدیث یا کتب ِ فقہ سے ثابت نہیں ہے، اس لئے مذکورہ عمل کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
حوالہ: ایمان و عقائد