جو ادمی بیوی کے حقوق ادا کرنے پر قادر نہ ہو تو نکاح کرنے کا حکم
سوال
ایسا آدمی جس کو یقین ہے کہ وہ بیوی کے حقوق ادا نہیں کر سکتا تو کیا وہ شادی کر سکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جس آدمی کو یقینی طور پر معلوم ہوکہ وہ عورت پر قدرت نہیں رکھتا تو اس لئے کسی عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ وہ کنوارا ہی زندگی گزارے گا، اور کسی کی زندگی خراب نہیں کرے گا تو اس پر اس کو اجر ملے گا۔
لما في رد المحتار:
الإباحة إن خاف العجز عن الإيفاء بموجبه. اهـ. أي خوفا غير راجح، وإلا كان مكروها تحريما (الرد مع الدر، كتاب الصلاة، 3/ 7 ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
حوالہ: نکاح